ٹرمپ دنیا کا دسواں عجوبہ ہے
ٹرمپ کی صدارت کے شروع کے دنوں میں اپنے کسی کالم میں لکھا تھا کہ ٹرمپ دنیا کا دسواں عجوبہ ہے ۔تب ہمارے انصافی دوست ٹرمپ کے بھتیجے بنے ہوئے تھے سو میرے پہ اچھی خاصی تنقید ہوئی ۔ مگر ہولے ہولے ثابت ہو گیا کہ وہ عجوبہ ہی نہیں بلکہ عجیب و غریب عجوبہ ہے۔ جنگیں رکوانے آیا ہوں ، کا کہہ کر ایران اسرائیل جنگ اور غزہ خون ریزی کا حامی ، اپنے لیے خود ہی نوبل پرائز مانگتے پھرنا ، سو جھوٹ اور بدتمیز زبان، سوال کرنے والے صحافیوں سے لڑائی، ایران پہ حملہ ، سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای سے جگا ٹیکس لینا ، ورلڈ لیڈرز کو امریکہ بلا کر پریس کانفرنس میں بے عزت کرنا، ایلون مسک اور زہران وغیرہ سے love and hate relationship, مودی ،میکرون اور میلونی کی ٹرولنگ ، پریڈ میں واک کرتے کبھی آگے نکل جانا کبھی پیچھے رہ جانا ، اپنی ہی یونیورسٹیز کے فنڈز بند کر دینا ، مہاجرین سے بنے ملک میں مہاجرین کی زندگی عذاب بنا دینا ،، وینزویلا کے صدر کااغوا ، ہمارے جنرل کی ولا یوڑ تعریفیں وغیرہ وغیرہ
اس طرح کے سینکڑوں معاملات ہیں جن سے ٹرمپ آپ کو ابنارمل آدمی لگے گا،
اس طرح کا عالمی حکمران صدیوں بعد آتا ہے اور صدیاں بدل دیتا ہے،
ٹرمپ کی نہ تو اپنی کوئی فارن پالیسی ہے اور نہ ہی وہ کسی کی پرواہ کرتا ہے۔ڈیڑھ ارب اور ایک ارب آبادی والوں سے لڑتا ہے اورایک کروڑ والوں کے تلوے چاٹتا ہے ۔#writetoearn