میں نے آپ سب کے ساتھ یہ ڈسکشن گروپ کا لنک اس نیت سے شیئر کیا تھا کہ یہاں پروفیشنلز ایڈ ہوں، مختلف موضوعات پر معیاری اور سنجیدہ گفتگو ہو، اور سب کو سیکھنے کا موقع ملے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ روزانہ 10–15 لوگوں کو ریموو کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئی کالز کر رہا ہے، کوئی نمبر نکال کے ممبرز کو پرسنل میں میسج بھیج رہا یے،۔کوئی گروپ میں لنکس بھیج رہا ہے، اور کوئی اپنی ذاتی سروس یا “چورن” بیچنے کی کوشش میں ہے۔مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ جب ایسے لوگوں کو ریموو کیا جاتا ہے تو ہم مفت کی ناراضگی مول لیتے ہیں، اور کچھ لوگ ریموو ہونے پر بدزبانی کر کے اس طرح نکلتے ہیں جیسے وہ گروپ میں رہ کر ہم پر کوئی احسان کر رہے تھے۔حالانکہ گروپ کی ہدایات بالکل واضح ہیں کہ یہ صرف ڈسکشن گروپ ہے اور یہاں فلاں فلاں چیزیں منع ہیں۔
وارننگ دینے کے باوجود جب وہی روٹین دہرائی جائے تو براہِ کرم بتائیں، ریموو کرنے کے علاوہ ہمارے پاس اور کیا آپشن رہ جاتا ہے؟
میں نے پہلے ہی دن، جب گروپ کا لنک شیئر کیا تھا، واضح طور پر کہا تھا کہ یہاں فنکاری اور رنگ بازی نہیں چلے گی۔جو ایسا کرے گا، وہ ریموو ہوگا۔
لہٰذا رنگ بازی کی وجہ سے نکالے جانے پر شکوہ نہ کیا جائے۔
شکریہ۔