آپ سب نے بیوپاری کا لفظ سنا ہوگا۔ بیوپاری کا مزاج عام آدمی سے خاصا مختلف ہوتا ہے۔ وہ بازار کو جذبات سے نہیں بلکہ سمجھ، تجربے اور رفتار سے دیکھتا ہے۔

بیوپاری کا بنیادی کام بظاہر بہت سادہ مگر حقیقت میں گہرا ہوتا ہے۔ وہ ایک بندے سے مال خریدتا ہے اور دوسرے کو تھوڑے منافع پر بیچ دیتا ہے۔ کسان سے اناج خرید کر منڈی میں لے جانا، کسی منڈی سے جانور خرید کر زمیندار کو بیچ دینا، یا باغ سے پھل خرید کر پھل فروش تک پہنچا دینا، یہ سب بیوپاری کے روزمرہ کام کی مثالیں ہیں۔

بیوپاری کبھی بھی ہولڈنگ نہیں کرتا۔ اگر کوئی شخص جانوروں کا بیوپاری ہے تو آپ اس کے ڈیرے پر ہر ہفتے نئے جانور دیکھیں گے۔ نفع ہو یا نقصان، وہ مال کو لٹکاتا نہیں، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مال روک لینے سے دھندہ رک جاتا ہے۔ اگر ایک جانور نقصان دے جائے تو وہ یہ نہیں سوچتا کہ اسی میں اٹک جاؤں، بلکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اگلے سودے سے پچھلے نقصان کی تلافی ہو جائے گی۔

بیوپاری کا اصل سرمایہ اس کا تجربہ اور سمجھ ہوتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کس جانور کی ویلیو ہے، کس موسم میں کون سا مال بکتا ہے، اور کس وقت کون سا سودا فائدہ دے سکتا ہے۔ یہی چیز اسے عام آدمی سے ممتاز کرتی ہے۔

$ZEC

ZEC
ZECUSDT
416.05
+1.93%

$PHA

PHA
PHAUSDT
0.03913
+2.14%

$DUSK

DUSK
DUSKUSDT
0.08662
+38.50%

#ALICE #RİVER #Pieverse #jellyjellycoin #Xrp🔥🔥