امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، ان کے خاندان سے وابستہ ایک کرپٹو کرنسی کمپنی نے اربوں ڈالر کما لیے ہیں۔
ٹرمپ خاندان کے تعلقات والی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے صرف 16 ماہ میں اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر کے سیاسی اور مالی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی کی قیادت صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک وٹکوف کر رہے ہیں۔
زیک وٹکوف نے اب تک ٹرمپ اور وٹکوف خاندانوں کو کم از کم 1.4 ارب ڈالر منتقل کیے ہیں، جن میں سے 1.2 ارب ڈالر صرف ٹرمپ خاندان کو دیے گئے ہیں، جبکہ اضافی 2.25 ارب ڈالر کے پیپر گینز بھی شامل ہیں۔
اخبار کے مطابق، یہ رقم صدر ٹرمپ کے ریئل اسٹیٹ اور گالف کاروبار کی 2010 سے 2017 تک کی کل آمدنی کے برابر ہے۔
مزید برآں، وٹکوف خاندان نے اس کمپنی سے اب تک 20 کروڑ ڈالر کمائے ہیں
#Trump #CryptoNews #WorldLibertyFinancial #ZackVitkov #PoliticalFinance #CryptoEarnings #USPolitics #TrumpsWealth #FinancialScandal #BlockchainNews #BillionDollarDeals #TrumpFamily
