اگر آپ کرپٹو میں نئے ہیں، یا ایک تجربہ کار ٹریڈر ہیں جو Binance App کا ایک سادہ ورژن استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ صرف Buy، Sell یا Convert کر سکیں — تو آپ کے لیے Binance Lite بہترین آپشن ہے۔

BINANCE LITE

Binance Lite، Binance App کا سب سے سادہ ورژن ہے جو آپ کو محدود لیکن ضروری معلومات فراہم کرتا ہے۔

کم انٹرنیٹ کوالٹی والے صارفین یا پرانے موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے بعض صورتوں میں Binance Lite، Binance Pro سے بہتر کام کرتا ہے۔

اپنے ہوم اسکرین کے اوپر بائیں جانب Tap کریں، نیچے آپ کو Binance Lite لکھا ہوا نظر آئے گا۔

BINANCE LITE کیسے کام کرتا ہے؟

جب آپ Binance Lite کھولتے ہیں تو ہوم اسکرین پر کرپٹو کرنسیوں کی فہرست نظر آتی ہے۔

آپ انہیں اپنی مرضی کے مطابق Sort بھی کر سکتے ہیں، جیسے

مارکیٹ کیپ

قیمت کا رجحان (Price Trend)

سب سے زیادہ مقبول، وغیرہ

اگر آپ کسی خاص کوائن کا ٹرینڈ دیکھنا چاہتے ہیں تو اس پر کلک کریں۔ آپ Candlestick چارٹ میں مختلف ادوار کا ٹرینڈ بھی چیک کر سکتے ہیں۔

صفحے کے نیچے آپ کو منتخب شدہ کرپٹو کرنسی سے متعلق مکمل معلومات اور نیوز ملے گی۔

Binance Lite میں بنیادی ٹریڈنگ کے ساتھ Binance Earn کے کئی پروڈکٹس بھی شامل ہوتے ہیں، جن سے آپ اپنی ہولڈنگز بڑھا سکتے ہیں۔

BINANCE LITE سے کریپٹو کیسے خریدیں؟

STEP-1

جس کرپٹو کو آپ خریدنا چاہتے ہیں، اس پر کلک کریں۔

مان لیں کہ آپ BNB خریدنا چاہتے ہیں — BNB پر کلک کریں۔

آپ کو ایک سادہ ٹرینڈ چارٹ، قیمت، اور کوائن کی معلومات نظر آئیں گی۔

نیچے دائیں جانب BUY کا بٹن ہوگا — اس پر کلک کریں۔

STEP-2

وہ رقم درج کریں جتنی آپ BNB خریدنا چاہتے ہیں اور دوبارہ BUY پر Tap کریں۔

پیمینٹ میتھڈ منتخب کریں جس کے ذریعے آپ Seller کو ادائیگی کریں گے اور CONFIRM پر کلک کریں۔

STEP-3

اب آپ کے سامنے آرڈر کی تفصیلات آجائیں گی اور اتنا BNB نظر آئے گا جو آپ کو ملے گا۔

Seller کی ہدایات کے مطابق ادائیگی کریں، اس کا اسکرین شاٹ لیں اور Transferred, notify seller پر Tap کریں۔

STEP-4

Seller کے ریلیز کرنے کے بعد BNB آپ کے پورٹ فولیو میں نظر آجائے گا۔

Binance Lite کے ذریعے کرپٹو خریدنا اتنا ہی آسان ہے!

BINANCE LITE سے کریپٹو کیسے بیچیں؟

STEP-1

نیچے دائیں جانب Portfolio پر Tap کریں۔

آپ کو اپنی تمام کرپٹو ایسٹس نظر آئیں گی۔

جس کرپٹو کو بیچنا ہے، اس پر کلک کریں۔

STEP-2

آپ کی ٹرانزیکشن ہسٹری اور بیلنس ظاہر ہوجائے گا۔

اوپر Sell پر Tap کریں، جتنی کرپٹو بیچنا چاہتے ہیں وہ درج کریں اور نیچے Sell پر پھر Tap کریں۔

STEP-3

اب وہ طریقہ منتخب کریں جس کے ذریعے آپ اپنی فیات رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

جب رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آجائے، تو اسے لازمی چیک کریں، پھر اپنی کرپٹو ریلیز کریں۔

بس! آپ کا Crypto Sell مکمل۔

#Binance #BinanceLite #trading #BNBLUNCPOOL #BinanceLaunchpool